A part of Indiaonline network empowering local businesses

قومی جمہوری اتحاد این ڈی اے نے، پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کا بائیکاٹ کرنے کے 19 سیاسی پارٹیوں

News


قومی جمہوری اتحاد NDA نے، پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کا بائیکاٹ کرنے کے 19 سیاسی پارٹیوں کے فیصلے کی پُرزور انداز سے مذمت کی ہے۔ یہ تقریب اِس مہینے کی 28 تاریخ کو ہوگی۔
ایک بیان میں NDA نے الزام لگایا ہے کہ ایسا کرنا نہ صرف بے ادبی ہے بلکہ یہ جمہوری اور آئینی اقدار کے منافی بھی ہے۔ NDA نے اپوزیشن پارٹیوں پر الزام لگایا ہے کہ گذشتہ 9 سال کے دوران اِن پارٹیوں نے بار بار یہ دکھایا ہے کہ اُنہیں پارلیمانی نظام اور طریقہ کار کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ ساتھ ہی اُن کے پارلیمانی فرائض کے تئیں اُن کی بے رخی کا بھی اظہار ہوتا ہے۔
NDA کے بیان میں الزام لگایا گیا ہے کہ موجودہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے تعلق سے جس طرح بے حرمتی دکھائی گئی ہے، وہ سیاسی منظرنامے میں اور بھی گراوٹ کا اظہار ہے۔ (AIR NEWS)

16 Days ago