لداخ اور لیہہ کیلئے برفانی طوفان کی وارننگ، شمالی بھارت سرد لہر کی گرفت میں

news

دفاعی تحقیق وترقی کی تنظیم ڈی آر ڈی او کی برفانی طوفان کے مطالعے کی لیباریٹری ایس اے ایس ای نے لیہہ لداخ میں 7 اور 8 جنوری کے درمیان کم سطح کے برفانی طوفان کی وارننگ جاری کی ہے۔
لداخ خطے کے لیہہ میں برفانی طوفان کے الرٹ کی بڑی اہمیت ہے کیونکہ وہاں چانگ لا اور Khardung La نامی دو درے ہیں جہاں دنیا کی سب سے اونچی سڑک واقع ہے ۔ دنیا کے سب سے اونچے میدان جنگ سیاچن کے سپاہیوں کے لئے اس الرٹ کی بڑی اہمیت ہے۔ وارننگ کے پیش نظر لیہہ ضلع انتظامیہ نے تمام متعلقہ ایجنسیوں اور محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ عملے اور مشینری کے ساتھ تیار رہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹا جاسکے۔ ضلع انتظامیہ نے عام لوگوں کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ مخدوش علاقوں میں نہ جائیں۔
ہماچل پردیش میں وسطی اور بالائی پہاڑی علاقے اور قبائلی خطے مسلسل شدید سردی کا سامنا کررہے ہیں، جہاں آج تیسرے دن بھی معتدل اور بھاری برفباری ہوئی ہے۔
ریاست کے بالائی علاقوں میں پیر سے درمیانی سے لے کر بھاری درجے کی برف باری ہورہی ہے۔ شملہ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی ایک ڈگری جبکہ کفری میں درجۂ حرارت منفی تین اعشاریہ چار ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ Lahaul کے C.Keylong اور Spiti ضلع سب سے ٹھنڈ علاقے رہے جہاں درجۂ حرارت منفی سات ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری طرف بھاری برف باری کی وجہ سے بالائی علاقوں کی بہت سی سڑکیں بند رہیں۔
اسی دوران محکمۂ موسمیات نے آج وسطی اور اونچی پہاڑیوں پر بارش اور برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
اترپردیش میں کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے سے پوری ریاست میں سردی میں اضافہ ہوگیاہے۔ ہمارے نامہ نگار کے مطابق آج پوری ریاست میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔
کل کچھ ضلعوں میں بارش کی وجہ سے ریاست بھر میں ٹھنڈی ہواؤں کا دور رہا جبکہ کچھ جگہوں پر ژالہ باری کی وجہ سے موسم اور ٹھنڈ ہوگیا۔ بارش کی وجہ سے درجۂ حرارت میں کمی آئی جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت معمول سے اوپر رہی۔ٹھنڈ موسم اور بارش کی تازہ پیش گوئی کی وجہ سے بہت سے اضلاع میں آج بارہویں تک کے اسکول بند رہیں گے۔ بہت سے علاقوں میں بارش کی وجہ سے گیہوں کی فصل کو فائدہ ہوا ہے جبکہ دوسری فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔
محکمۂ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
قومی دارالحکومت کے کئی علاقوں میں رات کے وقت بارش ہوئی جس سے درجہ حرارت میں کافی کمی آئی ہے۔محکمہ موسمیات نے دلی میں آج بھی ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ چھینٹیں پڑنے کی پیش گوئی کی ہے۔ (AIR NEWS)

40 Days ago