جارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے آج کہا ہے کہ ماضی کے چیلنجوں سے نکلنے کے بعد اب بھارت کو دنیا ایک روشن مقام کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ بھارتی صنعت کی کنفیڈریشن CII کے سالانہ اجلاس 2023 سے خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے لامحدود ترقی کے محرک کے طور پر اختراع، معیار اور صلاحیت پر ملک کی توجہ کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں بھارت ترقی پذیر ملکوں کے ایک عالمی رہنما کے طور پر ابھر رہا ہے اور وہ تیز رفتار آزاد تجارتی معاہدوں کیلئے متعدد ملکوں کی دلچسپی کو راغ کررہا ہے۔ وزیر موصوف نے پچھلے نو برس میں افراط زر کی کم شرح، مضبوط زرمبادلہ کے ذخائر اور مسلسل اقتصادی ترقی سمیت ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور قابل ذکر حصولیابیوں کے ذریعہ بھارتی معیشت کی انقلابی تبدیلی کے سفر کی بھی تعریف کی۔ (AIR NEWS)