مالی شمولیت کیلئے عالمی ساجھیداری سے متعلق جی ٹوئنٹی کی چوتھی میٹنگ ممبئی میں ہورہی ہے۔ یہ تین روزہ میٹنگ کَل شروع ہوئی جس میں ڈیجیٹل مالی شمولیت اور چھوٹے اور متوسط کاروباری اداروں سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ ممبئی کے ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ جی ٹوئنٹی کے ممبر ملکوں ، مخصوص مدعو ملکوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے 50 سے زیادہ مندوبین اِس میٹنگ میں شرکت کررہے ہیں۔
کَل MSMEs کو متحرک بنانے کیلئے ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے پر ایک سمپوزیم ہوا تھا۔ اِس میں ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے کے ذریعے اقتصادی ترقی میں تیزی کی خاطر MSMEs کو فعال بنانے اور قرضوں کی گارنٹی اور SME ایکو نظام جیسے دو اہم موضوعات پر عالمی ماہرین کے ساتھ پینل مذاکرے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ (AIR NEWS)