مانسون نے ملک کے تقریباً 80 فیصد حصے کا احاطہ کرلیا ہے اور ملک کے زیادہ تر حصوں میں شدید بارش ہورہی ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے چار سے پانچ روز کے دوران مشرقی وسطی، شمال مغربی اور مغربی بھارت میں مانسون کے سرگرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کَل تک جنوب مغربی مانسون کے گجرات، راجستھان، ہریانہ اور پنجاب کے کچھ اور حصوں میں سرگرم رہنے کیلئے حالات سازگار ہیں۔
آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے IMD شملہ کے ریجنل ڈائریکٹر سریندر پال نے بتایا کہ اگلے چار سے پانچ روز کے دوران ہماچل پردیش میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
(AIR NEWS)