A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

متھراشہرمیں شاہی عیدگاہ مسجد کے اراضی کاتنازعہ :آلہٰ اباد ہائی کورٹ میں آج ہوگی سماعت

News

ترپردیش کے متھرا شہر میں واقع جنم بھومی پر آج ہونے والی پوجا کی کال کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہندو تنظیم کے لوگوں نے کرشنا کوپ کی پوجا کا اعلان کیا تھا جس کے بعد عیدگاہ کی سڑک پر پولیس کی سخت نگرانی ہے۔ ایس ایس بی ، سمیت محکمہ پولیس کی دیگر یونٹس کے علاوہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے افسروں کو تعینات کیاگیاہے۔ خفیہ ایجنسی اور پولیس کے لوگ ہندو تنظیم اور اس سے جڑے لوگوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔پوجا کرنے پہنچے والے ہندو تنظیموں کے کارکنوں کو پولیس نے اپنی حراست میں لیے لیاہے۔

اشتہار
متھرا کی شری کرشن جنم بھومی اور شاہی عیدگاہ مسجد کے اراضی تنازعہ سے متعلق عرضیوں کی آج ایک بار پھر الہ آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی۔ اس کیس کی سماعت جسٹس میانک کمار جین کی سنگل بنچ میں دوپہر 2 بجے شروع ہوگی۔ آج کی سماعت میں سب سے پہلے مسلم فریق اپنے باقی دلائل پیش کرے گا۔ اس کے بعد ہندو فریق کو بحث کا موقع دیا جائے گا۔

فی الحال، عدالت میں بحث صرف ہندو فریق کی طرف سے دائر ڈیڑھ درجن مقدمات پر سماعت کی جاسکتی ہے یا نہیں ؟۔ مسلم فریق کا استدلال ہے کہ دائر درخواستیں سماعت کے لائق نہیں ہیں اور انہیں پہلے ہی مسترد کر دیا جانا چاہیے۔ مسلم فریق نے اب تک بنیادی طور پر 1991 کے عبادت گاہوں کے ایکٹ، وقف ایکٹ، مخصوص ریلیف ایکٹ اور لمیٹیشن ایکٹ کا حوالہ دے کر ہندو فریق کی درخواستوں کو خارج کرنے کی دلیل دی ہے۔ سپریم کورٹ کے وکیل تسنیم احمدی پچھلی کئی سماعتوں میں مسلم فریق کی جانب سے دلائل پیش کرتے رہے ہیں۔ ہندو فریق نے بھی عدالت میں مسلم فریق کے دلائل کا جواب دینے کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

انتظامیہ نے یہاں پوجا پر روک لگا دی تھی۔متھراکی شاہی عیدگاہ مسجد میں سیڑھیوں کے قریب واقع کنویں میں پوجا کرنے کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر بھی آج الہ آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی۔ ہندو فریق کا کہنا ہے کہ عیدگاہ مسجد احاطے میں واقع کنواں کرشنا کا کنواں ہے۔ یہاں پہلے بھی شیتلہ اشٹمی پر پوجا ہوتی رہی ہے۔بعد میں انتظامیہ نے پوجا کو یہاں روک دیا۔

اشتہار

اس بار اشٹمی 2 اپریل کو پڑ رہی ہے، اس لیے وہاں سیکورٹی فراہم کرنے کے بعد ہندو فریق کو پوجاپڑھنے کا حکم دیا جائے۔ اس کیس کی سماعت بھی جسٹس میانک کمار جین کی سنگل بنچ میں ہوگی۔ شیتلہ اشٹمی کل یعنی 2 اپریل کو ہےاس لیے اس معاملے میں عدالت کا فیصلہ آج ہی آ سکتا ہے۔

نیوز18اردو ہندوستان میں اردو کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ برائے مہربانی ہمارے واٹس چینل کو لائیو، تازہ ترین خبروں اور ویڈیوز کے لئے فالو کریں۔آپ ہماری ویب سائٹ پر خبروں، تصاویر اور خیالات کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، کرکٹ جیسے کھیلوں اور لائف اسٹائل سے منسلک مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمیں، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز،شیئرچیٹ، ڈیلی ہنٹ جیسے ایپس پر بھی فالوکرسکتے ہیں۔

12 Days ago