आपकी जीत में ही हमारी जीत है
Promote your Business

محکمہ آئی ٹی کو 3 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی ٹی ڈی ایس ہیرا پھیری کا پتہ چلا

news

انکم ٹیکس محکمے نے ایک بڑی تیل کمپنی اور قومی راجدھانی میں ایک ٹیلی کام آپریٹر کے دفتر میں تنخواہ کی ادائیگی سے پہلے ٹیکس وصول کرنے کے مرحلے TDS میں ساڑھے تین ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ کی ٹیکس ہیرا پھیری کا پتہ لگایا ہے۔ براہ راست ٹیکسوں کے مرکزی بورڈ CBDT نے کہا ہے کہ تیل کمپنی کے معاملے میں تقریباً تین ہزار 200کروڑ روپئے کی TDS نا دہندگی کا پتہ لگایا گیا ہے۔بورڈ نے کہا ہے کہ اس میں ٹیکس کی کم کٹوتی اور ٹیکس بالکل نہ لینا شامل ہے۔
دلی میں ٹیلی کام کمپنی کے معاملے میں TDS نا دہندگی 324 کروڑ روپئے مالیت کی ہے۔ مذکورہ کمپنی نے چار ہزار کروڑ روپئے مالیت کے تکنیکی ٹھیکوں پر انکم ٹیکس ایکٹ کے تحت 10فیصد کا مطلوبہ TDS نہیں کیا۔ انکوائری مکمل ہونے تک اس رقم میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ (AIR NEWS)

124 Days ago

Download Our Free App

Advertise Here