A part of Indiaonline network empowering local businesses

مختلف معاملات پر اپوزیشن پارٹیوں کے احتجاج کی وجہ سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی میں رکاوٹ

news

مختلف معاملات پر اپوزیشن پارٹیوں کے احتجاج کی وجہ سے پارلیمنٹکے دونوں ایوانوں کی کارروائی آج بھی بار بار ملتوی کرنا پڑی۔ لوک سبھا کی کارروائیپہلے دن میں پونے بارہ بجے تک اور پھر دوپہر دو بجے تک کیلئے ملتوی کردی گئی، کیونکہکانگریس کی زیر قیادت اپوزیشن پارٹیاں ضروری اشیاءپر GST لگائے جانے کے خلاف ہنگامہ آرائی کررہیتھیں۔ مشتعل ارکان اِسے واپس لئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایوان کے وسط میں آگئے۔وہ مانگ کررہے تھے کہ اِس معاملے پر بلاتاخیر بحث کرائی جائے۔ شوروغل کے دوران ایوانمیں سوالوں کا وقفہ شروع ہوا۔

اُدھر راجیہ سبھا میں بھی قیمتوں میں اضافے، ضروری اشیاءپر GST بڑھائےجانے اور گجرات میں زہریلی شراب کے سانحے کے معاملے پر اپوزیشن پارٹیوں کی ہنگامہ آرائیکا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ ایوان کی کارروائی دوسری بار ملتوی کئے جانے کے بعد جب دنمیں 12 بج کر 20 منٹ پر دوبارہ شروع ہوئی تو عام آدمی پارٹی، DMK، بائیں بازو کی پارٹیوں،ترنمول کانگریس اور دیگر پارٹیوں سمیت اپوزیشن کے ارکان پھر سے ایوان کے وسط میں آگئےاور سرکار کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے۔

ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے بار بار ارکان پر زور دیا کہ وہاپنی اپنی سیٹوں پر واپس چلے جائیں۔ اُنہوں نے کہاکہ پورا ملک اُنہیں دیکھ رہا ہے۔شوروغل کے دوران اُنہوں نے سوالوں کے وقفے کی کارروائی چلائی۔

 اِس سے قبل پہلی بار کارروائیملتوی ہونے کے بعد جب دن میں 12 بجے دوبارہ شروع ہوئی توڈپٹی چیئرمین نے ضابطہ نمبر256 کا حوالہ دیا اور تختیاں لہرانے اور ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کی بناپر مشتعل ارکان کو تنبیہ کی۔×
 
 
 
 
  (AIR NEWS)

495 Days ago