A part of Indiaonline network empowering local businesses

مدھیہ پردیش، تلنگانہ، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابی مہم زور پکڑ رہی ہے

News

وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا ہے کہ حکومت جلد ہیشمسی توانائی کی ایک اسکیم لا رہی ہے، جو نہ صرف لوگوں کے بجلی کے بلوں کو صفر کر دےگی بلکہ لوگ، بجلی فروخت کرکے پیسہ کما سکتے ہیں۔ یہ بات، سینئر BJP لیڈر اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیشکے گونا میں ایک انتخابی جلسے میں کہی۔

اُجولا اسکیم کے ذریعہ خواتین کو فراہم کردہ دھویں سے آزادیکا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گیس سلینڈر کی قیمت میں بھی 500 روپے کی تخفیفکی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم پائپ کے ذریعے LPG فراہم کرنے پر بھی کام کر رہے ہیں تاکہ گیس اور زیادہسستی ہوجائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت ابھیتک چار کروڑ مکانات تعمیر کیے گئے ہیں اور اِن میں سے اکثر مکانات خواتین کے نام پرہیں۔ لہذا اِس طرح خواتین با اختیار ہو رہی ہےں۔

کانگریس کو ترقی مخالف قرار دیتے ہوئے جناب مودی نے کہاکہ یہ پارٹی نہ تو کوئی ویژن رکھتی ہے اور نہ ہی اُس کے پاس مستقبل کا کوئی منصوبہہے۔ انھوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ دیوالی پر صرف مقامی اشیاءہی خریدیں اور سیلفیاںلے کر اُنھیں NaMo ایپ پر اپ لوڈ کریں۔

مدھیہ پردیش کے Dewas ضلعے کے Sanwer مقام پر کانگریس امیدوار کی حمایت میں ایک ریلی سےخطاب کرتے ہوئے سینئر کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندرمودی نے حکومت کو اپنے صنعت کار دوستوں کی کمپنیوں کے حوالے کر دیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ملازمین اپنی پرانی پنشن کا مطالبہکر رہے ہیں، جسے حکومت نہیں مان رہی ہے۔

بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے آج ریوا میں ایک عوامیجلسے سے خطاب کیا۔ (AIR NEWS)

24 Days ago