A part of Indiaonline network empowering local businesses

مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات کے واحد مرحلے اور چھتیس گڑھ کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل ہوگی

news

مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات کے واحد مرحلے جبکہ چھتیس گڑھ میں دوسرے مرحلے کی پولنگ کَل ہوگی۔ اِس کیلئے سبھی انتظامات کرلئے گئے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں اسمبلی کے سبھی 230 حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ مجموعی طور پر دو ہزار533 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ اِن میں 252 خواتین امیدوار شامل ہیں۔ ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوگی۔ مدھیہ پردیش کے اعلیٰ انتخابی افسر انوپم راجن نے کہا ہے کہ چناو کمیشن ووٹنگ کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ 
چھتیس گڑھ میں 18 ہزار 800 سے زیادہ پولنگ مرکز بنائے گئے ہیں۔ کَل دوسرے مرحلے میں بقیہ 70 سیٹوں کیلئے پولنگ ہوگی۔ اِن میں سے 700 سنگواری پولنگ مراکز ہیں، جہاں صرف خواتین چناو ڈیوٹی پر متعین رہیں گی۔
ووٹنگ صبح 8 بجے شروع ہوگی اور شام 5 بجے تک جاری رہے گی، جبکہ Bindranavagharh اسمبلی حلقے کے 9 پولنگ مراکز پر، ووٹنگ صبح سات بجے سے تین بجے سہ پہر تک ہوگی۔
دوسرے مرحلے میں 70 سیٹوں کیلئے 958 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ BJP اور کانگریس سبھی 70 سیٹوں پر چناو ¿ لڑرہی ہیں۔ پولنگ مرکزوں پر سخت سیکورٹی بندوبست کیا گیا ہے۔ مقامی پولس کے ساتھ ساتھ مرکزی سیکورٹی فورسز بھی تعینات کیے جارہے ہیں۔ تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کیلئے مجموعی طور پر دو ہزار 290 امیدوار میدان میں ہیں۔ راجستھان میں کانگریس نے پارٹی سے اُن 50 باغی لیڈروں کو نکال دیا ہے جو اسمبلی انتخابات لڑ رہے ہیں۔ ان باغیوں میں دو موجودہ ارکانِ اسمبلی اور 7 سابق رکن اسمبلی شامل ہیں۔
BJP نے ریاست میں اسمبلی انتخابات کیلئے آج اپنا ”سنکلپ پَتر‘ جاری کیا۔x (AIR NEWS)

16 Days ago