راقش میں تباہ کن زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر دو ہزار832 ہوگئی ہے جبکہ ڈھائی ہزار سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔بچاوکارکن زندہ بچے ہوئے لوگوں کو نکالنے کیلئے مسلسل کوششیں کررہے ہیں۔اسپین، برطانیہ اور قطر کی ٹیمیں مراقش کی بچاو کارروائیوں میں شامل ہیں۔ یہاں بالائی Atlas پہاڑی کے علاقے میں جمعہ کی دیر رات چھ اعشاریہ آٹھ شدت کا زلزلہ آیاتھا، جس کا مرکز Marrakech کے 72 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ اقوام متحدہ نے اندازہ لگایا ہے کہ اس زلزلے سے تین لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔شاہ محمد ششم کی جانب سے تین روز کے قومی سوگ کے اعلان کے بعد پورے مراقش میں پرچم سرنگوں رہے۔فوج نے تلاش اور بچاو ٹیموں کو پہنچایاہے اور شاہ نے اُن افراد کو پانی، خوراک اور پناہ فراہم کرنے کا حکم دیاہے، جن کے گھر اِس زلزلے میں تباہ ہوگئے ہیں۔ (AIR NEWS)