ئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں کَل لکھنو
¿کے Ekana اسٹیڈیم میں بھارت نے انگلینڈ کو 100 رنسے کراری شکست دی۔ بھارت کی ٹورنامنٹ میں لگاتار یہ چھٹی جیت ہے۔ جیت کےلئے 230 رنکے نشانے کا پیچھا کرتے ہوئے انگلینڈ کی پوری ٹیم 34 اوورس 5 گیندوں میں 129 رن ہیبناسکی۔ انگلینڈ کی طرف سے Liam Livingstone نے سب سے زیادہ27 رن بنائے۔
بھارت کی طرف سے محمد شامی سب سے کامیاب گیند بازرہے۔ انھوں نے 4 وکٹ حاصل کئے۔ جسپریت بمرا نے 3 وکٹ لئے۔ اِس سے پہلے انگلینڈ نے ٹاسجیتا اور پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے مقرر 50 اوورس میں 9 وکٹ پر229 رن بنائے۔
بھارت کی شروعات اچھی نہیں رہی، لیکن روہت شرمانے بھارتی اننگز کو استحکام بخشا اور اُنھوں نے شاندار 87 بنائے۔ انگلینڈ کی طرف سے David Willey نے تین وکٹ حاصل کئے۔
آج پونے میں افغانستان کا سامنا سری لنکا سے ہوگا۔یہ میچ دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔ (AIR NEWS)