आपकी जीत में ही हमारी जीत है
Promote your Business

مرکز اور ریاستوں کا مالیے کے نقصان کی روک تھام کیلئے جی ایس ٹی کو بہتر بنانے سے اتفاق

news

مرکز اور ریاستوں نے اشیاءاور خدمات ٹیکس نظام کو بہتر بنانے اور مالیے کے نقصان کو روکنے کےلئے مل کر ضروری کارروائی کرنے سے اتفاق کیاہے۔
کل نئی دلی میں منعقد ریاستی ٹیکس کمشنروں اور مرکزی ٹیکس کمشنروں کی دوسری قومی GST کانفرنس کے دوران اِس سلسلے میں کئی اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اِن میں جعلی ریفنڈ کے دعووں کو روکنا، بیرونی زرمبادلہ کی ادائیگی کو IGST سے منسلک کرنا،جعلی Input ٹیکس کریڈٹ، ITC کی انکم ٹیکس محکمے کے ذریعے چھان بین اور بیرونی ادائیگی کےلئے واحد بینک اکاؤنٹ کی رسید جیسے اقدامات شامل ہیں۔
اس میٹنگ کی صدارت ریوینیو کے سکریٹری ڈاکٹر اجے گلشن پانڈے نے کی۔میٹنگ میں فیصلہ کیاگیاکہ جعلی ریفنڈ کے دعووں کی روک تھام کےلئے مرکز اور ریاستی عہدیداروں کی ایک کمیٹی قائم کی جائے۔یہ کمیٹی ایک ہفتے میں کارروائی کے معیاری طریقہ کار کے بارے میں رپورٹ پیش کرے گی جسے جنوری کے آخر تک پورے ملک میں نافذ کیا جاسکتا ہے۔
مرکز اور ریاستوں میں مطابقت پیدا کرنے اور معلومات کے تبادلہ کیلئے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا تاکہ ٹیکس انتظامیہ میں یکسانیت لائی جاسکے۔
ٹیکس چوری سے نمٹنے میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے CBDT ، CBIC اور ریاستیں ٹیکس انتظامیہ کے مابین اعداد و شمار کے تبادلہ کے میکانزم اور لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کانفرنس میں دھوکہ دہی، چوری اور فرضی معلومات سے نمٹنے کے لائحہ عمل اور درج معلومات سے مطابقت کرنے کیلئے بینک اکاونٹ کی تفصیلات کی حصولیابی جیسے معاملات بھی زیر بحث آئے۔
براہ راست ٹیکسوں کے مرکزی بورڈ، CBDT، بالواسطہ ٹیکسوں اور کسٹم کے مرکزی بورڈ،CBIC اور GST نیٹ ورک کے درمیان طریقہ کار کے بارے میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے جائیں گے۔ (AIR NEWS)

265 Days ago

Download Our Free App

Advertise Here