A part of Indiaonline network empowering local businesses

مشرقی بھارت میں اگلے تین دن تک لُو چلنے کا امکان ہے: ۤآئی ایم ڈی

news

بھارت کے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے مشرقی بھارت میں اگلے تین دن تک لُو چلنے کا امکان ہے اور اس کے بعد اس کی شدت میں کمی آئے گی۔ محکمہ نے کہا کہ بہار، مغربی بنگال، اڈیشہ اور جھارکھنڈ میں لُو چلنے کے امکانات ہیں۔ مشرقی اور وسطی بھارت کے اکثر علاقوں میں درجہئ حرارت 40 سے 44 ڈگری سیلسیس رہا تھا۔ مغربی بنگال، آندھرا پردیش، بہار، پنجاب اور ہریانہ کچھ علاقوں میں پچھلے ایک ہفتے سے لُو چل رہی ہے۔ محکمہئ موسمیات نے وسطی اور مغربی بھارت میں اگلے 24 گھنٹے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہونے کی پیشگوئی بھی کی ہے۔ (AIR NEWS)

42 Days ago