مشہور اداکار رجنی کانت کل رات چنئی کے کاویری اسپتال میںداخل کرایا گیا ہے۔ اسپتال سے اُن کی تازہ ترین حالت کے بارے میں کسی بیان کا انتظارہے۔ رجنی کانت کے ایک قریبی رشتہ دار وائی جی مہیندرن نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہمعمول کا ایک چیک اپ تھا اور اُن کی طبیعت ٹھیک ہے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ رجنیکانت کو ان کی نئی فلم Annthe، دیوالی پر ریلیز ہونے سے پہلے اسپتال سے چھٹی مل جائے گی۔ (AIR NEWS)