A part of Indiaonline network empowering local businesses

مغربی بنگال میں گوہاٹی-بیکانیر ایکسپریس کے پٹری سے اُترنے کے حادثے میں 9افراد کی موت

News

مغربی بنگال میں کَل شام New Domohani ریلوے اسٹیشن کے نزدیک گواہاٹی - بیکانیر ایکسپریس ٹرین پٹری سے اتر گئی۔ اِس حادثے میں 9 افراد کی موت ہو گئی، جبکہ 36 زخمی ہوئے۔ مسافروں کو وہاں سے منتقل کرنے کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ کَل رات دَس بجے کے آس پاس 290 پھنسے ہوئے مسافروں کو لے کر ایک خصوصی ریل گاڑی گوہاٹی روانہ ہوئی۔ ریلوے کے محکمے نے مسافروں کو رات کا کھانا دیا۔ اِس حادثے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی ریلوے سیفٹی انکوائری کا حکم دیا گیا ہے ۔
اِسی دوران ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے مرنے والوں کے لواحقین کیلئے پانچ پانچ لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے ۔ شدید طور پر زخمی ہونے والوں کو ایک ایک لاکھ روپے اور معمولی طور پر زخمی ہونے والوں کو پچیس پچیس ہزار روپے دیئے جائیں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کَل شام ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو سے فون پر بات کی اور ٹرین حادثے کے تناظر میں صورتحال کا جائزہ لیا ۔ ایک ٹوئیٹ میں ، جناب مودی نے سوگوار کنبوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو، ریلوے بورڈ کے چیئرمین وی کے ترپاٹھی اور سیفٹی شعبے کے ڈائرکٹر جنرل جائے حادثہ کا دورہ کر رہے ہیں۔ (AIRNEWS)

767 Days ago