ملازمین کی Provident فنڈ سے متعلق تنظیم EPFO نے اِس سال جنوری میں 14 لاکھ 86 ہزار net ارکان کو شامل کیا ہے۔ لیبر اور روزگار محکمے کی وزارت کے مطابق 18 سے 21 سال تک کی عمر کے لوگوں نے سب سے زیادہ اندراج کرایا، جن کی تعداد 2 لاکھ 26 ہزار رہی۔ جبکہ 22 سے 25 سال تک کی عمر کے تقریباً 2 لاکھ ارکان نے اپنا رجسٹریشن کرایا۔ مذکورہ مہینے کے دوران جو نئے ارکان شامل کئے گئے ہیں، اُن میں 55 اعشاریہ پانچ دو فیصد افراد 18 سے 25 سال تک کی عمر کے ہیں۔ وزارت کے مطابق اِس سال جنوری کے مہینے میں صرف تین لاکھ 54 ہزار ارکان EPFO کے دائرے سے باہر آئے ہیں جو گزشتہ چار مہینوں میں سب سے کم تعداد ہے۔
(AIR NEWS)