A part of Indiaonline network empowering local businesses

ملک بھر میں ٹیکہ کاری مہم کے تحت دوسوانیس کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے

news

ملک بھر میں جاری کووڈ سے بچاﺅ کی ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 219 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے کہا کہ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 5 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے۔ اسی عرصے کے دوران ملک میں ایک ہزار 957 کووڈ کے نئے معاملات درج کئے گئے۔ ملک میں زیر علاج مریضوں کی کُل تعداد 27 ہزار 374 ہے‘ جو کُل معاملات کے صفر اعشاریہ صفر چھ فیصد ہے۔ سرِدست صحتیابی کی شرح 98 اعشاریہ سات پانچ فیصد ہے۔× (AIR NEWS)

347 Days ago