A part of Indiaonline network empowering local businesses Chaitra Navratri

ملک میں بے روزگاروں کی شرح میں کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے

News

لک میں بے روزگاروں کی شرح میں کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ 2019-20 میں بے روزگاری کی شرح چار اعشاریہ آٹھ فیصد تھی ، جو 2021-22 میں کم ہوکر چار اعشاریہ ایک فیصد پر آگئی ۔ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں محنت و روزگار کے وزیر مملکت رامیشور تیلی نے یہ بیان دیا۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ Periodic Labour Force سروے کے مطابق کارکن اور آبادی کے تناسب میں اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ کارکن اور آبادی کا تناسب 2019-20 کے پچاس اعشاریہ نو فیصد سے بڑھ کر 2021-22 میں 52 اعشاریہ نو فیصد ہوگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پیداواری سرگرمیوں میں لوگوں کی زیادہ سے زیادہ ملازمت کا عکاس ہے۔ x (AIR NEWS)

7 Days ago