Best for small must for all

ملک میں کووڈ انیس سے صحتیابی کی شرح بڑھ کر 96 اعشاریہ تین دو فیصد ہوئی

news

ملک میں کووڈ انیس سے صحتیاب ہونے کی شرح 96 اعشاریہ تین دو فیصد ہوگئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 29 ہزار 91 کووڈ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ملک میں صحتیاب ہونے والے افراد کی کُل تعداد 99 لاکھ 75 ہزار958 ہوگئی ہے۔ فی الحال کُل مثبت معاملوں میں سے 12 اعشاریہ دو تین فیصد مریض زیر علاج ہیں۔ ملک میں زیر علاج افراد کی تعداد دو لاکھ 31 ہزار ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 16 ہزار 375 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے ملک میں کووڈ سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ 3 لاکھ 56 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ وزارت نے بتایا کہ ملک میں اس مرض سے ہلاک ہونے والے افراد کی شرح ایک اعشاریہ چار پانچ فیصد ہے، جو دنیا بھر میں سب سے کم ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں201 اموات واقع ہوئی ہے، جس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 49 ہزار850 ہوگئی ہے۔x (AIR NEWS)

55 Days ago

Download Our Free App

Advertise Here