ملک کے بعض حصوں میں شدید سردی سے کچھ راحت۔

News

شمالی بھارت کے زیادہ تر حصوں میں لوگوں کو شدید سردی سےکچھ راحت ملی ہے۔ خطے میں دن کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
البتہ موسمیات کے محکمے نے بہار اور جھارکھنڈ کے بعض حصوںاور مغربی مدھیہ پردیش کے ساتھ ساتھ مشرقی راجستھان کے کچھ علاقوں میں اب بھی شدیدسردی کی پیش گوئی کی ہے۔
اِدھر قومی راجدھانی دلی میں آج دوسرے دن بھی سردی کی شدتمیں کمی آئی ہے۔ صبح کو کم سے کم درجہ حرارت پانچ اعشاریہ آٹھ ڈگری سیلسیئس ریکارڈکیا گیا۔ کل دن میں پارہ چڑھ کر 20 اعشاریہ پانچ ڈگری سیلسیئس تک پہنچ گیا تھا جومعمول سے ایک ڈگری زیادہ ہے۔×
(AIR NEWS)

46 Days ago