आपकी जीत में ही हमारी जीत है
Promote your Business

ملک کے 75 اسپتالوں کو میڈیکل کالجوں میں بدلنے پر غور

news

مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے کہاہے کہ مرکز ملک کے امنگوں والے ضلعوں میں 75 اسپتالوں کو مرحلے وار انداز سے میڈیکل کالجوں میں بدلنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگلے پانچ سال میں 49 اسپتالوں کو میڈیکل کالجوں میں بدلنے کا نشانہ طے کیا گیا ہے۔ اِن میں سے 6 اوڈیشہ میں ہوں گے۔
کل بھوبنیشور میں ایمس میں منعقد تقریب سے الگ بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ مرکز نے اڈیشہ کے 10 ضلعوں کو امنگوں والے ضلعوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ کہتے ہوئے کہ مرکز نے آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت پورے ملک میں Wellness سینٹر قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ڈاکٹر ہرس وردھن نے کہا کہ اس طرح کے 25 ہزار مراکز پہلے ہی قائم کئے جاچکے ہیں۔
وزیر موصوف نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ اڈیشہ حکومت ریاست میں آیوشمان بھارت اسکیم نافذ کرے۔
(AIR NEWS)

189 Days ago

Download Our Free App

Advertise Here