A part of Indiaonline network empowering local businesses

ممبئی اور اُس کے آس پاس کے علاقوں میں کَل اوسط سے، شدید بارش ہوتی رہی

news


ممبئی اور اُس کے آس پاس کے علاقوں میں کَل اوسط سے، شدید بارش ہوتی رہی۔ پانی بھرنے کی وجہ سے شہر کے کچھ علاقوں میں گاڑیوں کی آمدو رفت متاثر ہوئی۔ مغربی ریلوے کے اندھیری اور جوگیشوری ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان، مصروف رہنے والے زیر زمین راستے کو، پانی جمع ہونے کی وجہ سے دو مرتبہ بند کرنا پڑا۔
علاقائی محکمۂ موسمیات کے بیورو کے مطابق، ممبئی میں جنوب مغربی مانسون 25 جون سے شروع ہونے کے بعد سے، موسلادھار بارش ہورہی ہے۔ محکمے کے مطابق شہر میں اِس ماہ 24 سے 29 جون کے درمیان، محض 6 دن میں 95 فیصد سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔ (AIR NEWS)

90 Days ago