کرکٹ میں خواتین کے پریمئر لیگ کا پہلا سیزن آج سے شروع ہورہا ہے۔ نوی ممبئی میں اُس وقت ایک تاریخ رقم ہوگی‘ جب پانچ ٹیموں پر مشتمل کرکٹ لیگ‘ اپنے کھیل کا مظاہرہ شروع کرے گی۔ کئی سال کے انتظار اور منصوبوں کے بعد بھارت کے کرکٹ کنٹرول بورڈ BCCI نے خواتین کیلئے‘ بالکل الگ انداز کی‘ ٹی-ٹوینٹی فرنچائزی پر مبنی کرکٹ لیگ کا اہتمام کیا ہے۔ یہ لیگ‘ مقبولِ عام انڈین پریمئر لیگ کی طرز پر ہوگی۔
اس اِبتدائی WPL میں حصہ لینے والی پانچ ٹیمیں ہیں‘ ممبئی انڈینس‘ رائل چیلنجرس بینگلور‘ ڈیلہی کیپٹلس‘ یوپی واریئرس اور گجرات جائنٹس۔
پہلا میچ‘ ممبئی انڈینس اور گجرات جائنٹس کے درمیان آج شام ساڑھے سات بجے سے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کا فائنل ممبئی کے Brabourne اسٹیڈیم میں اس ماہ کی 26 تاریخ کو کھیلا جائے گا۔ (AIR NEWS)