A part of Indiaonline network empowering local businesses

ممتاز فلم ساز اور دادا صاحب پھالکے ایوارڈ یافتہ کے وشوناتھ کا انتقال ہوگیا

News

آزمودہ کار فلم ساز اور دادا صاحب پھالکے ایوارڈ یافتہ کے وشوناتھ کا حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 92 سال کے تھے۔ اُن کے اہل خانہ کے مطابق‘ وہ کچھ عرصے سے عمر سے متعلق بیماریوں کے شکار تھے۔
Kalatapasvi کے نام سے معروف وشوناتھ آندھراپردیش میں 1930 میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے تیلگو‘ تمل اور ہندی فلموں میں شہرت حاصل کی تھی۔ 1965 سے انہوں نے 50 فلمیں کیں اور ایک فلم ساز بن گئے۔
انہوں نے 2016 میں بھارتی سنیما کا اعلیٰ ترین اعزاز دادا صاحب پھالکے حاصل کیا۔ فلموں میں ایک ساﺅنڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے اپنے کیریئر کی شروع کرنے والے وشوناتھ نے اپنے طویل فلمی سفر میں Sankarabharnam‘ ساگر سنگمَم‘ سواتی Mutyam‘ Saptapadi‘ کام چور‘ سنجوگ‘ جاگ اٹھا انسان اور سرگرم جیسی ایوارڈ یافتہ فلموں کی ہدایت کاری کی۔
انہوں نے آتما Gowravam کے نام سے بنی فلم کی ہدایت کاری کی اور ریاستی حکومت کا بہترین فیچرفلم کا باوقار نندی ایوارڈ حاصل کیا۔
تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راﺅ اور آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے وشوناتھ کی رحلت پر اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ (AIR NEWS)

299 Days ago