موسم سرما کے تیسرے کھیلو انڈیا گیمز آج جموں کشمیر کے بارہمولہ ضلعے کے گلمرگ میں شروع ہورہے ہیں۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے محکمے کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر اِن پانچ روزہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریںگے۔
ملک بھر سے ڈیڑھ ہزار سے زیادہ کھلاڑی موسم سرما کے 9 مختلف کھیل مقابلوں میں حصہ لیں گے۔
اِس طرح کے پہلے دو گیمز کے کامیاب انعقاد کے بعد اِن کھیل مقابلوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ موسم سرما کے اب تک کھیلے گئے دونوں کھیلو انڈیا گیمز میں جموں کشمیر سرفہرست رہا ہے۔
جموں کشمیر سرکار نے اِن کھیل مقابلوں کے انعقاد کیلئے سبھی انتظامات اور تیاریاں کرلی ہیں۔
اِس سے پہلے جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور جناب انوراگ ٹھاکر نے جموں میں راج بھون میں اِن کھیلوں کا ترانہ، Mascot اور جرسی جاری کی تھی۔ (AIR NEWS)