A part of Indiaonline network empowering local businesses

مہاراشٹر میں سنیما ہال، ڈرامہ تھیٹر، ملٹی پلیکس اور آڈیٹوریم آج سے پھر کھل جائیں گے

news

مہاراشٹر سرکار نے گھیرا بندی والے زونس کے باہر سنیما ہالوں ، ڈرامہ تھیٹرس ،ملٹی پلیکس اور آڈیٹوریم کے دوبارہ کھولنے کیلئے اپنی منظوری دے دی ہے۔ اِس سلسلے میں ریاست کے چیف سکریٹری سنجے کمار کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اِن گھیرابندی والے زون میں 50 فیصد کی گنجائش کے ساتھ آج سے سنیما ہالوں ، ڈرامہ تھیٹرس اور آڈیٹوریم کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔ نوٹیفکیشن میں اِس بات کی اجازت نہیں دی گئی ہے کہ کھانے پینے کا سامان لے کر اِن مقامات کے اندر جایا جائے۔
تفریحی صنعت کی درخواست مانتے ہوئے ریاستی سرکار نے آج سے غیر گھیرا بندی زون میں تھیٹرس، ملٹی پلیکسیز اور آڈیٹوریمس دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ سبھی تھیٹرس آڈیٹوریم اور سنیما ہال تقریباً آٹھ ماہ کے وقفے کے بعد کھلیں گے اور انہیں مہاراشٹر میں عوام کیلئے دوبارہ کھولا جائے گا۔ ریاستی سرکار نے گھیرابندی والے زون کے باہر کھیل سرگرمیوں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آج سے سوئمنگ پل کو بھی کھولنے کی اجازت دی جائے گی تاکہ بین الاقوامی ، قومی اور ریاستی سطح کے کھلاڑی اپنی تربیت حاصل کرسکیں۔ یوگا انسٹی ٹیوٹس ، بیڈمنٹنس ، ٹینس، اسکوائس اور شوٹنگ جیسے انڈور کھیلوں کو بھی دوبارہ کھولنے کی اجازت دی جائے گی لیکن اِس کیلئے سینی ٹائزیشن کے مناسب اقدامات اور سوشل ڈسٹنسنگ کو یقینی بنانا ہوگا۔ (AIR NEWS)

1123 Days ago