A part of Indiaonline network empowering local businesses

میکسیکو میں ایک ٹرک حادثہ میں کم سے کم 53 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے

News

میکسیکو کی Chiapas ریاست میں آج ایک ٹرک حادثہمیں کم سے کم 53 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

Chiapasکی شہری حفاظت کی ایجنسی کے سربراہ Luis Manuel Garcia کےمطابق متاثرین میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک اس بات کیتصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ متاثرین کا تعلق کس ملک سے تھا۔ البتہ مقامی افسران نے بتایاکہ اِس ٹرک میں سوار زیادہ افراد Honduras اور Guatemala سے ہجرت کرکے آرہے تھے۔

Chiapasجو Guatemala کے نواح میں ہے، ایسے لوگوںنے، اپنا ملک چھوڑ کر میکسیکو میں داخل ہونے کی ایک بڑی راہداری بنا رکھی ہے، جن کےپاس کوئی دستاویزات نہیں ہوتیں۔ (AIRNEWS)

802 Days ago