आपकी जीत में ही हमारी जीत है
Promote your Business

نارائن مورتی کے داماد رشی سونک کو برطانیہ کا نیا وزیر خزانہ مقرر کیا گیا

News

برطانوی کابینہ میں انفوسس کے بانی راماراو نارائن مورتی کے داماد Rishi Sunak کو کل پاکستان نژاد ساجد جاوید کی جگہ برطانیہ کا نیا وزیر خزانہ مقرر کیا گیا ہے۔ کل کابینہ میں ردو بدل کے بعد بھارت نژاد تین ارکان پارلیمنٹ اب وزیر اعظم بورس جانسن کی زیر قیادت برطانیہ کی سب سے متنوع کابینہ کا حصہ بن گئے ہیں۔
47 سالہ پریتی پٹیل کو وزیر داخلہ مقرر کیا گیاہے جبکہ آلوک شرما کو وزیر تجارت کا قلمدان دیا گیا ہے۔ شرما کو تجارت، توانائی اور صنعتی حکمت عملی کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔
برطانیہ کے 650 رکنی ایوان نمائندگان میں 65 غیرسفیدفام ارکان میں ہند نژاد ارکان پارلیمنٹ کی تعداد 15ہے۔ (AIR NEWS)

45 Days ago

Download Our Free App