Promote your Business

نرملا سیتا رمن کا بجٹ پر بحث کا جواب

news

وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے آج کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کار بھارت میں اعتماد کے اظہار کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ لوک سبھا میں مرکزی بجٹ 2020-21 پر بحث کا جواب دیتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ بینک اب ترقی کے لیے سرمایہ کاری کی مالی مدد کرنے کے لیے بہتر طور پر آراستہ ہیں۔ اِس بات پر زور دیتے ہوئے کہ حکومت 2024-25 تک بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرے گی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کی معیشت آگے کی جانب بڑھ رہی ہے۔ اس بات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہ RBI نے ترقی کو فروغ دینے کے لیے تخلیقی حل پیش کیا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ GST ریونیو وصولی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کی بہتری کے لیے حکومت نے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ لوک سبھا میں محترمہ سیتا رمن کا جواب جاری ہے۔ (AIR NEWS)

49 Days ago

Download Our Free App