نیو زیلینڈ حکومت نے سمندری طوفان Gabrielle کے نارتھ آئی لینڈ میں تباہی مچانے کے بعد، وہاں قومی سطح پر ہنگامی حالات کا اعلان کردیا ہے۔ ہنگامی حالات کے بندوبست کے وزیر Kieran McAnulty نے اعلانیہ پر دستخط کرنے کے بعد کہا کہ یہ غیر معمولی موسمی حالات ہیں، جن سے پورے نارتھ آئی لینڈ پر بڑا اثر پڑا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ بہت تباہ کن طوفان ہے، جس کی وجہ سے نیو زیلینڈ کے لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے، کیونکہ انھیں شدید سیلاب، خراب سڑکوں اور ناکارہ بنیادی ڈھانچہ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ موسلادھار بارش اور طوفانی ہواو ¿ں کی وجہ سے 38 ہزار سے زیادہ مکانوں میں بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی ہے۔ سیلاب کے پانی اور مٹی کے تودے کھسکنے کے سبب ملک بھر میں کئی آبادیوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ ان میں نیو زیلینڈ کے سب سے بڑے شہر Auckland کی نزدیکی بستیاں بھی شامل ہیں۔ (AIR NEWS)