आपकी जीत में ही हमारी जीत है
Promote your Business

نیوزی لینڈ کے دورے کیلئے بھارت کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان

News

نیوزی لینڈ کے دورے کیلئے بھارت کی ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹیم میں روہت شرما اور محمد شامی واپس آگئے ہیں۔ اس سیریز میں پانچ میچ کھیلے جائیں گے۔ بھارت کے کرکٹ کنٹرول بورڈ BCCI نے کل رات ٹیم کا اعلان کیا۔
16 کھلاڑیوں میں رِشبھ پنت واحد وکٹ کیپر ہوں گے۔ وراٹ کوہلی ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔ بھارتی ٹیم کا یہ دورہ اِس مہینے کی 24تاریخ کو پہلے ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ سے شروع ہوگا۔ بھارت تین ایک روزہ میچ اور دو ٹیسٹ میچ بھی کھیلے گا۔ Kane Williamson نیوزی لینڈ کے کپتان ہوں گے۔
سری لنکا کے خلاف تین ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں کی حالیہ سیریز میں بھارت نے دو-صفر سے جیت حاصل کرکے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
بھارت کی ٹیم نیوزی لینڈ کے دورے سے پہلے اپنی سرزمین پر آسٹریلیا کے ساتھ تین ایک روزہ میچ کھیلے گی اور سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔ (AIR NEWS)

177 Days ago

Video News

Download Our Free App

Advertise Here