نیپال میں بھارتی خواتین نے فٹ بال میں مالدیپ کو پانچ- صفر سے ہرایا

News

بھارتی خواتین کی فٹبال ٹیم نے کل مالدیپ کو پانچ صفر سے ہراکر 2019 کے جنوب ایشیائی کھیلوں میں‘ زبردست شروعات کی ہے۔
نیپال کے پوکھرا اسٹیڈیم میں بالادیوی کے دو گول‘ جبکہ دینگمئی گریس منیشا اور جابمنی توڈو کے ایک ایک گول کی مدد سے بھارتی ٹیم تین پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

اِس جیت کے ساتھ ہی بھارت پوائنٹ ٹیبل میں سرِفہرست ہے۔ میزبان نیپال نے دن کے افتتاحی میچ میں سری لنکا کو ایک-صفر سے شکست دی تھی۔ بھارت کا اگلا مقابلہ کل سری لنکا سے ہوگا۔ (AIR NEWS)

47 Days ago

Download Our Free App