Promote your Business

نیپال کی سرحد کے قریب گاؤں میں کرونا وائرس کی جانچ کرنے کے لئے ماہرین کی ٹیم: ایم او ایچ

News

صحت کی مرکزی وزارت نے نیپال کی سرحد سے لگنے والے گاﺅوں میں Novel کورونا وائرس انفیکشن کی جانچ کیلئے ماہرین کی مرکزی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ وزارت کے مطابق یہ مرکزی ٹیمیں اتراکھنڈ، اترپردیش، بہار، سکّم اور مغربی بنگال میں، نیپال سرحد سے لگنے والے گاﺅوں کا معائنہ کریں گی۔ یہ معائنہ Novel کورونا وائرس کے بارے میں علاقائی سطح پر لوگوں کو جانکاری دینے سے متعلق سرگرمیوں کے تحت کیا جائے گا۔
بیماری کی روک تھام کے قومی مرکز، صفدرجنگ اسپتال، ڈاکٹر رام منوہر لوہیہ اسپتال اور دیگر اسپتالوں کے ڈاکٹروں کی پانچ الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ (AIR NEWS)

44 Days ago

Download Our Free App