A part of Indiaonline network empowering local businesses

وزیراعظم آج دہرہ دون اور دلی کے درمیان وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے

news


وزیراعظم نریندر مودی آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دہرہ دون سے دلی تک کیلئے پہلی وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ اتراکھنڈ میں متعارف کی جانے والی یہ پہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین ہوگی۔ اِس ٹرین کے شروع ہوجانے سے بالخصوص ریاست کا دورہ کرنے والے سیاحوں کیلئے آرام دہ سفر کے تجربے میں ایک نئے باب کی شروعات ہوگی۔ یہ ٹرین بھارت میں ہی تیار کی گئی ہے اور یہ ٹرین Kavach ٹکنالوجی سمیت حفاظت کی جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔
اِس سمت میں پیش قدمی کرتے ہوئے وزیراعظم اتراکھنڈ میں برق کاری کی گئی نئی ریل لائن سیکشن کوبھی وقف کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں تمام ریل روٹ کی 100 فیصد برق کاری مکمل ہوجائے گی۔ (AIR NEWS)

188 Days ago