A part of Indiaonline network empowering local businesses

وزیراعظم مودی آج شام لکھنو میں تیسرے کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمس کا باضابطہ آغاز کریں گے

News


اترپردیش میں آج تیسرے کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کی شاندار افتتاحی تقریب کیلئے سبھی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ یہ تقریب لکھنوکے بابو بنارسی داس اسپورٹس کمپلیکس میں ہوگی۔
وزیراعظم نریندر مودی آج شام سات بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اِن کھیلوں کے باضابطہ آغاز کا اعلان کریں گے۔
کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر اور ریاست کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی افتتاحی جلسے میں شرکت کریں گے جس میں شامل ہونے کے لئے سیکڑوں کی تعداد میں ملک کے مختلف علاقوں کی یونیورسٹیز کے کھلاڑی لکھنو پہنچ چکے ہیں۔ منگل کے روز سے ہی ان کھیلوں سے جڑے مقابلوں کا آغاز گوتم بدھ نگر میں ہوچکا ہے۔ اس سال کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمس 3 جون تک جاری رہیں گے۔ یہ مقابلے وارانسی، گورکھپور، لکھنو اور گوتم بدھ نگر میں ہوں گے۔ ان کھیلوں میں 200 سے زیادہ یونیورسٹیز کے 4750 سے ادھک ایتھلیٹ شرکت کریں گے، جو 21کھیلوں میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ یہ کھیل کود مقابلے 3 جون کو اختتام پذیر ہوں گے۔ (AIR NEWS)

16 Days ago