A part of Indiaonline network empowering local businesses

وزیراعظم مودی کا تین ملکوں جاپان، پپوا نیو گِنی اور آسٹریلیا کے کامیاب دورے کے بعد دلی واپس آنے پر و

News


وزیراعظم نریندرمودی کا تین ملکوں جاپان، پپوا نیو گِنی اور آسٹریلیا کے کامیاب دورے کے بعد دلی واپس آنے پر والہانہ انداز سے استقبال کیا گیا۔
بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، مرکزی وزیروں ڈاکٹر ایس جے شنکر اور میناکشی لیکھی، ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی، پارٹی کے عہدیداروں، سیکڑوں پارٹی کارکنوں اور لوگوں نے دلی کے پالم ہوائی اڈے پر جناب مودی کا پُرجوش انداز سے خیرمقدم کیا۔
بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے جناب مودی کی عزت افزائی کرتے ہوئے کہا کہ دنیا وزیراعظم کے حکمرانی کے ماڈل کی ستائش کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جناب مودی نے جن ملکوں کا دورہ کیا، وہاں کے رہنماﺅں نے جس انداز سے عزت اور احترام کا اظہار کیا ہے، اُس سے اِس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ اُن کی قیادت پر سبھی کو اعتماد اور بھروسہ ہے۔ جناب نڈا نے کہا کہ پپوا نیو گِنی میں جس انداز سے وزیراعظم کا استقبال کیا گیا، اُس سے بھارت کے عوام کو فخر کا احساس ہوا۔
اِس موقعے پر وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت کی بدولت دنیا آج ایک نئے بھارت کو دیکھ رہی ہے۔
وہاں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ جو لوگ اُن کا خیرمقدم کرنے کیلئے آئے ہیں، وہ، وہ لوگ ہیں جو، پی ایم مودی سے نہیں بلکہ بھارت سے محبت کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب وہ ملک کی ثقافت کی بات کرتے ہیں تو وہ دنیا کی آنکھوں میں دیکھتے ہیں۔
جناب مودی نے کہا کہ یہ اعتماد اِس لئے آیا ہے کہ بھارت کے عوام نے ملک میں واضح اکثریت کے ساتھ سرکار بنائی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے جن رہنماﺅں اور سرکردہ شخصیات سے ملاقات کی اور بات کی، اُن سبھی نے اِس بات کی ستائش اور تعریف کی کہ بھارت نے جی ٹوئنٹی صدارت سنبھال رکھی ہے۔ جناب مودی نے کہاکہ یہ سبھی بھارتی افراد کیلئے بڑے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھارت کے بارے میں جاننے کی خواہشمند ہے۔ (AIR NEWS)

188 Days ago