A part of Indiaonline network empowering local businesses

وزیراعظم نریندرمودی نے مرکزی کابینہ کی جانب سے کئے گئے مختلف فیصلوں کی ستائش کی

news

وزیراعظم نریندرمودی نے مرکزی کابینہ کی جانب سے کئے گئے مختلف فیصلوں کی ستائش کی ہے اور کہا ہے کہ ریلوے پروجیکٹوں کو منظور کئے جانے سے بنیادی ڈھانچے کو فروغ حاصل ہوگا، مصروف ترین راستوں پر بھیڑبھاڑ کم ہوگی اور کنکٹیویٹی کے ساتھ ساتھ تجارتی سرگرمیاں بہتر ہوں گی۔ ایکس پر سلسلے وار سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ ماہی پروری اور اس کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق فنڈ کی توسیع کئے جانے سے اس شعبے سے وابستہ افراد کیلئے قرض سہولیات کو بہتر بنایا جاسکے گا اور اس سے متعلق بنیادی ڈھانچہ بھی بہتر ہوپائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ کی جانب سے منظور کی گئی پردھان منتری Matsya Kisan Samridhi Sah Yojana سے ماہی پروری کے شعبے سے وابستہ MSMEs کو فروغ حاصل ہوگا۔ (AIR NEWS)

11 Days ago