Best for small must for all

وزیراعظم نریندر مودی نے ورچوئل طریقے پر اُڈیشہ میں آئی آئی ایم سَمبل پور کے مستقل کیمپس کا سنگ بنیاد

news

وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ آج کےاِسٹارٹ اَپس کل کی کثیر الملکی کمپنیاں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ زراعت سے لے کر خلائی شعبے تک اِسٹارٹ اَپس کی گنجائش بڑھ رہی ہے۔انھوںنے یہ بات اُڈیشہ میں IIMسَمبل پور کے مستقل کیمپس کا ورچوئل طریقے پر سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہی۔
انھوںنے کہا کہ زیادہ تر اِسٹارٹ اَپس ملک کے Tier II اور III شہروں میں قائم ہورہے ہیں۔ اِسٹارٹ اَپس کی زرعی میدان سے لے کر خلا تک وسعت بڑھ رہی ہے۔ جناب مودی نے کہاکہ IIM سَمبل پور کا مستقل کیمپس اُڈیشہ کے عظیم وِرثے کی نمائندگی کرے گا۔ برانڈ اِنڈیا میں نوجوانوں پر زبردست ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
2014 تک ملک میں 13 آئی آئی ایم تھے، اب اِن کی تعداد بڑھ کر 20 ہوگئی ہے۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ اِس طرح کے لائق اور قابل افراد کی مدد سے آتم نربھر بھارت کی مہم کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔
اِس موقع پر اُڈیشہ کے وزیراعلیٰ نوین پٹنائک بھی موجود تھے۔ انھوں نے کہا کہ محض پانچ سال کے عرصے میں IIM سَمبل پور نے اپنی مثبت چھاپ قائم کی ہے۔
اِس تقریب میں اُڈیشہ کے گورنر پروفیسر گنیشی لال، مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نِشنک اور مرکزی وزراءدھرمیندرپردھان اور پرتاپ چندر سارنگی بھی موجود تھے۔
اِس تقریب میں سرکاری عہدیداروں، صنعت کاروں، ماہرین تعلیم، طلبہ، سابق طلبہ اور IIM سَمبل پور کے اساتذہ سمیت پانچ ہزار سے زیادہ افراد نے ورچوئل طریقے پر شرکت کی۔x (AIR NEWS)

58 Days ago

Download Our Free App

Advertise Here