وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حکومت کے نظام کو خود موجودہ دور کے مطابق ڈھال لینا چاہیے۔ جناب مودی کَل گوہاٹی میں تقرر نامے کی تقسیم کے پروگرام میں ایک ویڈیو میسیج کے ذریعے آسام کی حکومت کیلئے نئے بھرتی کئے گئے 40 ہزار سے زیادہ امیدواروں سے خطاب کررہے تھے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کَل گوہاٹی میں Veterinary کالج پلے گراﺅنڈ میں نئے بھرتی کئے گئے امیدواروں کو باقاعدہ تقرر نامے تقسیم کئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم سب نے یہ عہد کیا ہے کہ آزادی کے امرت کال میں اپنے ملک کو ایک ترقی یافتہ ملک بنائیں گے۔
نئے بنیادی ڈھانچوں کے پروجیکٹوں کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بہت تیزی کے ساتھ بھارت کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے پر لاکھوں کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔
نئے بھرتی کئے گئے امیدواروں کے رویے، سوچ ، کام کے طریقہ کار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نئے تقرر کئے گئے امیدوار ہر عام شہری کیلئے آسام حکومت کا چہرہ ہوں گے۔
وزیراعظم نے آسام ڈائریکٹ ریکروٹمنٹ کمیشن کے ذریعے ایک شفاف اور مقررہ وقت کے اندر بڑی تعداد میں بھرتی کرنے پر آسام حکومت کی تعریف کی۔ انہوں نے بھرتی کئے گئے سبھی امیدواروں کو مبارکباد دی۔
اس سے پہلے دن میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کریمنل جسٹس نظام کے ساتھ مربوط فارنسک سائنسز تفتیش کی اہمیت پر زور دیا۔
وہ Srimanta Sankardeva Kalakshetra سے ورچوئلی طور پر چھنگساری میں گوہاٹی کیمپس کے نیشنل فارنسک سائنسز یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ (AIR NEWS)