A part of Indiaonline network empowering local businesses

وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر آج پرتھ میں بحرہند سے متعلق ساتویں کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں

News

وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر آج آسٹریلیا کے پرتھ میں بحرہند سے متعلق ساتویں کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ ایک مستحکم اور پائیدار بحر ہند کی جانب اس موضوع کے ساتھ بحرہند سے متعلق دو روزہ کانفرنس کا آج سے آغاز ہورہا ہے۔ یہ کانفرنس بحر ہند کے خطے کے ممالک کے لیے صلاح ومشورے کی خاطر ایک اہم فورم ہے۔ اِس کا انعقاد ہر برس انڈیا فاو ¿نڈیشن کے اشتراک سے 2016 سے وزارتِ خارجہ کی جانب سے کیا جاتا ہے۔
وزارت خارجہ نے کہاہے کہ ڈاکٹر جے شنکر کے ساتھ سری لنکا کے صدر رانل وکرما سنگھے اور آسٹریلیا اور سنگاپور کے اُن کے ہم منصب بھی اس کانفرنس میں شامل ہوں گے۔ اس کانفرنس میں 22 ملکوں کے وزراءاور 16 ملکوں اور چھ کثیر رخی تنظیموں کے سینئر عہدیداران شرکت کررہے ہیں۔
وزارت نے مزید کہا کہ اس میں تقریباً 40 ملکوں کے چار سو سے زیادہ سماجی وکاروباری رہنما، اسکالر، پالیسی ساز، پیشہ وارانہ افراد اور میڈیا کے اہلکار شامل ہوں گے۔ (AIR NEWS)

20 Days ago