Promote your Business

وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلی میں پرتگال کے صدر کے ساتھ بات چیت کریں گے

news

 وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں پرتگال کے صدر Marcelo Rebelo de Sousa کے ساتھ بات چیت کریں گے، جس میں دونوں ملکوں کے وفود بھی شامل ہوں گے۔ جناب de Sousa صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند سے راشٹرپتی بھون میں ملاقات کریں گے۔ جناب کووند اُن کے اعزاز میں ایک ضیافت کا اہتمام کریں گے۔ 
نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو بھی پرتگال کے صدر سے ملاقات کریں گے۔ معزز مہمان کا آج صبح راشٹرپتی بھون میں باضابطہ استقبال کیا جائے گا۔ وہ مہاتما گاندھی کی سمادھی راج گھاٹ بھی جائیں گے۔ جناب de Sousa بھارت کے چار دن کے دورے پر کل نئی دلی پہنچے ہیں۔
ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ پرتگال کے صدر مہاراشٹر اور گوا بھی جائیں گے۔
پرتگال کے ساتھبھارت کے تعلقات بہت دوستانہ ہیں اور حالیہ برسوں میں ان میں کافی تیزی آئی ہے۔ دونوںملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح سیاسی تبادلوں کے دوران پرتگال کے وزیراعظم Antonio Costa نےپچھلے سال دسمبر میں بھارت کا دورہ کیا تھا جبکہ وزیراعظم نریندر مودی جون 2017 میںپرتگال کے دورے پر گئے تھے۔ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی، سائنس، کلچراور تعلیم کے شعبوں میں سرگرم تعاون میں اضافہ ہورہا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیانبہت سے بین الاقوامی امور پر بھی اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔ موجودہ دورہ دونوں فریقوںکو باہمی تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لینے کا موقع دے گا۔ (AIR NEWS)

47 Days ago

Video News

Download Our Free App