A part of Indiaonline network empowering local businesses

وزیر اعظم کل وائس آف گلوبل ساﺅتھ کی دوسری سربراہ میٹنگ کے افتتاحی اجلاس کی قیادت کریں گے

News

وزیر اعظم نریندر مودی کَل صبح ’وائس آف گلوبل ساﺅتھ سمٹ‘ کے افتتاحی اجلاس کی قیادت کریں گے۔ بھارت ’وائس آف گلوبل ساﺅتھ سمٹ‘ کی ورچوئل فارمیٹ میں میزبانی کر رہا ہے۔ لیڈروں کے افتتاحی اجلاس کا موضوع ہے ’ہر ایک کی ترقی، ہر ایک کا بھروسہ، ایک ساتھ‘ جبکہ لیڈروں کے اختتامی اجلاس کا موضوع ہے ’خطہ جنوب - ایک مستقبل کیلئے ایک ساتھ‘۔ آج نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ افتتاحی اجلاس کے بعد ایک ساتھ چار وزارتی اجلاس ہوں گے۔ ان میں امور خارجہ، تعلیم، خزانہ اور ماحولیات کے وزراءکے ذریعے اجلاس شامل ہیں۔ تیسرے پہر ایک ساتھ مزید چار وزارتی اجلاس بھی ہوں گے۔x (AIR NEWS)

16 Days ago