आपकी जीत में ही हमारी जीत है
Promote your Business

وزیر خارجہ یورپی یونین کے رہنماؤں سے دہشت گردی اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے گفتگو کر رہے ہ

News

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کل یوروپی یونین کے سرکردہ رہنماؤں سے ملاقات کی اور مختلف اہم معاملات پر وسیع تر بات چیت کی۔ ان میں دہشت گردی سے نمٹنا، آب وہوا کی تبدیلی اور اقتصادی اشتراک کو بڑھانا شامل ہے، جس سے بھارت اور یوروپی یونین دونوں کو فائدہ ہوگا۔
وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جناب جے شنکر نے یوروپی یونین کی اُمور خارجہ سے متعلق کونسل کو بھارت کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات اور علاقائی اور عالمی نقطہ نظر سے واقف کرایا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریق یہ امید کرتے ہیں کہ ان کے تعلقات، خاص طور پر مشترکہ ترجیحات پر رابطے مزید مستحکم ہوں گے۔ ان میں دہشت گردی کی لعنت سے مقابلہ کرنا، آب وہوا کی تبدیلی سے نمٹنا، کثیررخی نظام کا تحفظ، دفاع، سلامتی، رابطوں، ڈیجیٹل معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری میں اشتراک شامل ہے۔
وزیر خارجہ نے بین الاقوامی ساجھے داری سے متعلق یوروپی یونین کی کمشنر Jutta Urpilainen سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے صلاحیت سازی اور ترقیاتی ساجھے داری میں تجربات پر تبادلہ خیال کیا۔
جناب جے شنکر اہمیت کے حامل میونخ سکیورٹی کانفرنس کیلئے ختم ہفتہ پر جرمنی گئے تھے۔ وہ پیر کو برسلز پہنچے ہیں تاکہ اگلے مہینے برسلز میں بھارت-یوروپی یونین سربراہ اجلاس کیلئے وزیراعظم نریندر مودی کے دورے کی تیاری کا کام کرسکیں۔ (AIR NEWS)

143 Days ago

Download Our Free App

Advertise Here