आपकी जीत में ही हमारी जीत है
Promote your Business

وشاکھا پٹنم میں ایک پرائیویٹ فیکٹری میں گیس لیک ہونے سے چھ افراد ہلاک، سیکڑوں بیمار، صدر جمہوریہ اور

News

وشاکھا پٹنم میں پولیمرس کی ایک پرائیویٹ کمپنی میں گیسرِسنے سے چھ افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ سیکڑوں بیمار ہوگئے ہیں۔ گیس کے رِساو سےوشاکھا پٹنم اور گوپالا پٹنم علاقہ کے قریب گاووں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ Meghadrigedda کیجانب بھاگنے لگے۔ گیس کے رِساوکے بعد سیکڑوں لوگوں نے سانس لینے میں تکلیف، آنکھوںمیں جلن اور پیٹ میں درد کی شکایت کی۔ ضلع کلکٹر ونے چند کے مطابق متاثرہ افراد کوکنگ جارج اسپتال میں منتقل کیاگیاہے۔ احتیاطی اقدام کے طور پر تقریباً تین سو بسترتیار رکھے گئے ہیں۔ فیکٹری کے آس پاس تمام گاوں کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقلکردیا گیا ہے اور اُن سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے چہرے پر گیلا کپڑا رکھیں تاکہ مضر گیساُن کے سانس میں نہ جاسکے۔

اِس دوران ریونیو اور پولیس کے عہدیداروں نے امدادی کارروائیاںشروع کردی ہیں۔ حادثے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چلا ہے۔ مقامی رکن پارلیمنٹ ایموی وی ستیہ نارائن اور سیاحت کے ریاستی وزیر ایم سرینواس راو نے اِس علاقے کا دورہ کیا۔ عہدیداروں کےمطابق گوپالہ پٹنم میں LG Polymer اسٹائرین گیس چیمبر کی مرمتکے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ شروع میں پلانٹ کے تحفظ سے متعلق عملے نے اُس پر پانی چھڑککر قابو پانے کی کوشش کی لیکن وہ اِس پر قابو نہیں پاسکے۔ اسٹائرین جلد آگ پکڑنے والیایک رقیق گیس ہوتی ہے جسے Polystyrene، پلاسٹک، فائبر گلاس، ربر اور Latex بنانے کیلئے استعمال کیا جاتاہے۔

وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی بذات خود راحتی کاموں کی نگرانیکیلئے وشاکھا پٹنم پہنچ رہے ہیں۔ آندھرا پردیش کے گورنر بسوا بھوشن ہری چندن نے اِسحادثے پر سخت صدمے کا اظہار کیا ہے۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے وشاکھا پٹنم کے قریب ایکفیکٹری میں گیس رِسنے کی خبر پر صدمے کا اظہار کیا ہے جس میں کئی افراد کی جانیں گئیہیں۔ انہوں نے متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے بیمار ہوئے افرادکی جلد صحت یابی اور سبھی کے تحفظ کیلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے اِس اعتماد کا اظہار کیاہے کہ انتظامیہ صورتحال پر جلد از جلد قابو پانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ (AIR NEWS)

61 Days ago

Download Our Free App

Advertise Here