A part of Indiaonline network empowering local businesses

ومبلڈن ٹینس میں آج مردوں کے سنگلز کے سیمی فائنلز مقابلے ہوں گے

News

ویمبلڈن ٹینس میں خواتین سنگلس کا خطابی مقابلہ، تیونیسا کی چھٹےدرجے کی کھلاڑی Ons Jabeur اور چیک جمہوریہ کی MarketaVondrousova کے درمیان ہوگا۔ تیونیسا کی Jabeur نےبیلاروس کی دوسرے درجے کی کھلاڑی Aryna Sabalenka کوکل شام سیمی فائنل میں چھ-سات، چھ-چار، چھ-تین سے ہرایا۔ وہیں Marketa نے یوکرینکی ElinaSvitolina کو چھ-تین، چھ-تین سے ہرایا اورفائنل میں پہنچ گئیں۔ مردوں کے سنگلس کے سیمی فائنل میں آج شام اسپین کے اوّل درجےکے کھلاڑی CarlosAlcaraz کا مقابلہ روس کے تیسرے درجے کےکھلاڑی DanilMedvedev سے ہوگا۔ اِس دوران مردوں کے ڈبلس کےسیمی فائنل میں بھارت کے روہن بوپنّا اور آسٹریلیا کے اُن کے ساتھی کھلاڑی Matthew Ebden، اوّل درجے کیجوڑی ہالینڈ کے Wesley Koolhof اور برطانیہ کے Neal Skupski سےپانچ-سات، چار-چھ سے ہار گئے۔ (AIR NEWS)

76 Days ago