आपकी जीत में ही हमारी जीत है
Promote your Business

ٹرائی نے موبائل نمبر پورٹیبلٹی کے ضابطوں کی تشکیل نو کی

News

بھارت کی ٹیلی مواصلات کی ضابطہ کار اتھارٹی‘ ٹرائی نے موبائل نمبر پورٹیبلٹی کے ضابطوں کی‘ نئے سرے سے تشکیل کی ہے۔
اس پورے عمل کو‘ مزید تیز اور آسان بنایا گیا ہے۔ٹرائی نے خدمات کے متعلقہ علاقے میں‘ صارف کی طرف سے کی گئی درخواست پر موبائل نمبر منتقل کرنے کیلئے کام کاج والے تین دن کی مدت رکھی ہے۔ اِسی طرح‘ موبائل نمبر کو‘ کسی ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں منتقل کرنے کیلئے‘ کام کاج کے پانچ دن مقرر کئے گئے ہیں۔ اِن نئے ضابطوں پر 16 دسمبر سے عمل شروع ہوجائے گا۔
نمبر منتقل کرنے سے متعلق منفرد کوڈ کی معیاد میں بھی کمی کرکے اِسے چار دن کردیا گیا ہے‘ جبکہ اِس سے پہلے یہ معیاد 15 دن تھی۔ یہ معیاد جموں وکشمیر‘ آسام اور شمال مشرق کو چھوڑ کر سبھی علاقوں میں لاگو ہوگی‘ کیونکہ اِن علاقوں میں اِس کوڈ کی‘ 30 دن کی معیاد میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ (AIR NEWS)

243 Days ago

Download Our Free App

Advertise Here