ٹیلی کام انضباطی اتھارٹی نے کیبل اور نشریاتی خدمات کے لیے نئے انضباطی طریقۂ کار میں ترمیم کی۔

News

بھارت کی ٹیلی کوم انضباطی اتھارٹی ٹرائی نے کیبل اورنشریاتی خدمات کے لیے نئے انضباطی طریقہ کار میں کچھ ترامیم کی ہیں۔ صارفین کےمفادات کا تحفظ کرنے کی خاطر ایسا کیا گیا ہے۔
کیبل ٹی وی استعمال کرنے والے اب کم شرح پر زیادہ چینل دیکھسکیں گے۔ اتھارٹی نے سبھی Freeto air چینلز کے لیے ماہانہ رقم کی ادائیگی 160 روپے پر محدود کر دی ہے۔ TRAIنےکہا ہے کہ صارفین نے ایک گھر میں ایک سے زیادہ ٹی وی ہونے پر نیٹ ورک Capacity فیس کی شکل میں تقسیم کار پلیٹ فارمآپریٹرز کی جانب سے زیادہ رقم لیے جانے کی بات اجاگر کی ہے۔
ایک ہی گھر میں اگر ایک شخص کے نام پر ایک سے زیادہ ٹی ویکنکشن ہیں تو اُسے دوسرے اور اضافی ٹی وی کنکشن کے لیے نیٹ ورک Capacity فیس کا 40 فیصد تک ہی ادا کرنا ہوگا۔
اتھارٹی نے تقسیم کار پلیٹ فارم آپریٹرز کو چھ مہینے یا اِسسے زیادہ عرصے کے لیے طویل مدتی Subionپر رعایت دینے کی اجازت بھی دی ہے۔ TRAIنے 200 چینلز کے لیے زیادہ سے زیادہ نیٹ ورک فیس کم کر کے 130 روپے کر دی ہے جسمیں ٹیکس شامل نہیں ہے۔
اس کے علاوہ اطلاعات و نشریات کی وزارت نے جن چینلز کولازمی قرار دیا ہے، اُن کا شمار نیٹ ورک فیس NCF کے چینلز میں نہیں ہوگا۔
(AIR NEWS)

56 Days ago