اساتذہ کی اہلیت کا مرکزی ٹیسٹ CTET اس سال دسمبر میں ہوگا۔ تاہم قطعی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ثانوی تعلیم کے مرکزی بورڈ CBSE نے بتایا کہ CTET کا یہ سولہواں ایڈیشن ملک بھر میں 20 زبانوں میں کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹ CBT کی صورت میں منعقد ہوگا۔ CBSE نے بتایا کہ اطلاعات کا تفصیلی بلیٹن جلد ہی آفیشیل ویب سائٹ ctet.nic.in پر دستیاب ہوگا، جس میں امتحان، نصاب، زبانوں، اہلیت کی شرائط، امتحان کی فیس، امتحان کے شہر اور اہم تاریخیں بتائی جائیں گی۔ CBSE نے خواہشمند امیدواروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صرف بتائی گئی ویب سائٹ ہی سے اطلاعاتی بلیٹن کو ڈاﺅن لوڈ کریں اور درخواست دینے سے پہلے اچھی طرح پڑھ لیں۔ (AIR NEWS)