A part of Indiaonline network empowering local businesses

پائیدار مالی امور سے متعلق ورکنگ گروپ کی پہلی جی-ٹوینٹی میٹنگ بھی آج گوہاٹی میں

News

بھارت کی صدارت میں جی-ٹوینٹی کی پہلی پائیدار مالیاتی ورکنگ گروپ کی میٹنگ آج گوہاٹی میں شروع ہوگی۔ مرکزی وزیر سربانند سونووال دو روزہ میٹنگ کا افتتاح کریں گے۔
میٹنگ میں جی-ٹوئنٹی کے رُکن ممالک‘ مہمان ملکوں اور مختلف بین الاقوامی تنظیموں کے 100 سے زیادہ مندوبین شرکت کریں گے۔ اس میٹنگ کے تین اہم ایجنڈے ہیں‘ جن میں ماحولیات سے متعلق کارروائی کیلئے بروقت اور مناسب وسائل کو بروئے کار لانا‘ ایک پائیدار ترقی کیلئے مالیہ فراہم کرنا اور پائیدار ترقی کیلئے تمام ماحولیاتی نظام کی صلاحیت سازی شامل ہے۔ (AIR NEWS)

300 Days ago